صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں رواں ہفتے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سمیت ملک میں امن امان کی صورتحال کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سندھ میں حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ صدر پاکستان کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کے امور پر متفقہ لائحہ عمل طے کرلیں گی۔