تازہ ترین:

جا: کے نتائج

ڈاکٹر مرے نے ایمبولینس بلانے کے بجائے انہیں فون پر ایک کریم کے بارے میں استفسار کیا تاکہ اسے چھپایا جا سکے۔ مائیکل جیکسن کا پی اے

لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مائیکل ولیمز نے کہا کہ ڈاکٹر مرے مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ان کے گھر جانا چاہتے تھے تاکہ ایک خاص کریم تلاش کریں جو آنجہانی استعمال کرتے تھے۔ ولیمز کے مطابق ڈاکٹر مرے نے ہسپتال میں ان سے کریم کے بارے میں بات چیت کی اور انہیں کہا کہ وہ یا کوئی اور شخص انہیں گھر لے چلے تاکہ لوگوں کو اس کریم کے بارے علم نہ ہو۔ جبکہ لائیو شوز منعقد کرنیوالی تنظیم اے ای جی لائیو آرگنائزیشن کے معاون کو چیف ایگزیکٹیو پال گونگ وئیرنےعدالت کو بتایا کہ دو سال پہلے آنجہانی

لاہور میں ڈینگی بخار نے مزید چار گھروں میں صف ماتم بچھا دی جس سے پنجاب میں مرنےوالوں کی تعداد ایک سو پندرہ تک جا پہنچی

بدھ کے روز ڈینگی فیور میں مبتلا دو خواتین سمیت مزید چار افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد پنجاب میں ایک سو پندرہ تک پہنچ گئی ہے۔ جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود نرس عاصمہ جان لیوا وائرس کا شکار ہوکر چل بسی جبکہ تھانہ لٹن روڈ کا کانسٹیبل فیاض بھی اسی ہسپتال میں ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا۔ ادھرمیو ہسپتال میں زیرعلاج لاہوری گیٹ کا رہائشی چھبیس سالہ نوجوان محمد ارشاد اور بلال گنج کا ستر سالہ گلزار بی بھی جانبر نہ ہوسکے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے شہر بھی ڈینگی وائرس سے محفوظ نہیں ، بہاولپور

کرپشن بڑھتی جا رہی ہے، خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری نے قرار دیا ہے کہ ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس پٹواریوں کی کرپشن کے خلاف دائر رٹ درخواست کی سماعت کے دوران دئیے۔ فاضل جج نے

مزید نتائج