برازیل کے شہر ساؤپالو میں ہونے والا ثقافتی تہوار ہرسال اگست کے مہینے میں منایا جاتاہے۔ میلے کی خاص اورروایتی چیز ربن رولنگ کہلاتی ہے جس میں بارہ ربن لکڑی کے پول سے خاص ترتیب سے جڑے ہوتے ہیں جنہیں بچے گھومتے اور ناچتے ہوئے کھولتے ہیں۔ تقریب میں خوش قسمتی کے لئے دعا بھی کی جاتی ہے، جبکہ بوڑھے اس تہوار میں روایتی گٹار بجاتے ہیں۔ تہوار میں برازیل کا روایتی ثقافتی سامبا ڈانس بھی پیش کیاجاتاہے۔ میلے میں دیگر سرگرمیوں کے علاوہ علاقائی دست کاریاں بھی خریداری کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔