محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظرڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ پابندی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے تاہم بزرگ، خواتین، بچے اورصحافی ڈبل سواری پرپابندی سے مستثنٰی ہوں گے، دوسری طرف وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے قیام امن کے لئے آئی جی سندھ اور سی سی پی او کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھایا جائے اور بے گناہ معصوم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ضروری اور فوری اقدامات کیے جائیں۔