تازہ ترین:

تھام: کے نتائج

ماہرین صحت کی نئی تحقیق کے مطابق سٹرابری میں موجود اجزاء کینسر کی روک تھام میں بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔

امریکی و چینی ماہرین صحت نے سٹرابری کو غذائیت سے بھر پور، بینائی بڑھانے، امراض قلب پر قابواور جلد کی شادابی کیلئے بہترین قراردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹرابری کینسر سے بچاؤ کیلئے انتہائی مفید ہے۔ امریکہ کی اوہایو سٹیٹ یونیورسٹی اور چینی ماہرین کے مطابق سٹرابری میں فولک ایسڈ اور اینٹی ایکسڈینٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چھ ماہ تک روزانہ سات گرام تک سٹرابری کے استعمال سےمختلف امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 555 آئٹمز پر 35 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (عترت جعفری) ملک میں سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے سفارش کی گئی ہے کہ 2008ءمیں 555 آئٹمز پر عائد کی جانے والی 35 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کو ختم کر کے ٹیرف کی زیادہ سے زیادہ سطح کو 25 فیصد کر دیا جائے۔ اس تجویز کی وزارت صنعت و پیداوار اور ایف بی آر نے بھی حمایت کی ہے۔ ذرائع نے

حکومت پنجاب کی درخواست پرسری لنکن طبی ماہرین کی ٹیم ڈینگی کی روک تھام میں مدد کے لئے دوروزمیں لاہور پہنچ جائے گی۔

ترجمان حکومت پنجاب کےمطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی درخواست پرسری لنکن صدر کی جانب سے اگلے دو روز میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم بھجوائی جارہی ہےجو ڈینگی کی وباء پر قابو پانے میں حکومت پنجاب کی مدد کرے گی۔دوسری جانب صوبےمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تین ہزار تین سو تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق صرف لاہور میں ڈینگی کے تین ہزارچالیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید نتائج