تازہ ترین:

تودے: کے نتائج

میکسیکو : تودے گرنے سے 300 گھر تباہ، سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو میں لینڈ سلائیڈنگ سے 300گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، جن میں سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی ریاست اوکنراکا کے پہاڑی قصبہ سانتا ماریا میں گزشتہ کئی گھنٹوں کی موسلا دھار بارشوں سے ارد گرد کی زمین نرم ہو گئی اور مٹی کا ایک بڑا

کولمبیا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے تیس افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ افراد ملک کے شمال مغربی علاقے میں راستہ بند ہونے کی وجہ سے بس تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے نیچے دب گئے ۔ اس واقعے میں چھبیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ ادھر مغربی علاقے میں ہی ایک مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ ریسکیو حکام نے مزید کسی حادثے سے بچنے کے لیے قریبی گھروں کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے ۔

گوئٹے مالا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے اڑتیس افراد ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے قریب ناہولا گاؤں میں دو ٹرک اور ایک مسافر بس مٹی کے تودے تلے دب گئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران مٹی کا ایک اور تودہ گرنے سےمتعدد امدادی کارکن بھی ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع کے مطابق ملبے سےبیس افراد کی لاشیں اورمتعدد زخمیوں کونکال لیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق پچاس افراد اب بھی مٹی تلے دبے ہیں۔ اس کےعلاوہ گوئٹے مالا میں ہی ایک اور مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید نتائج