تازہ ترین:

توجہ: کے نتائج

جاپان کے چڑیا گھر میں سانپ اور چوہے کی انوکھی دوستی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو کے چڑیا گھر میں اسوقت انسٹرکٹرز حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے جب خوراک کے طور پرپنجرے میں ڈالے گئے چوہے نے سانپ سے دوستی گانٹھ لی۔ چار فٹ لمبا آؤچان نامی سانپ گوہان چوہے کی دوستی سے خوب محظوظ ہوتا ہے۔ چوہا سانپ پر اچھلتا کودتا اور اٹکھیلیاں کرتا نظر آتا ہے جو سانپ پر بالکل بھی گراں نہیں گزرتیں۔ دونوں ایک ہی پنجرے میں سوتے جاگتے اور ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ انوکھی دوستی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سی آئی اے نے جاسوسی کی بجائے ملٹری آپریشنز پر توجہ بڑھا دی

واشنگٹن (ثناءنیوز) سی آئی اے نے جاسوسی کی بجائے بیرون ملک ملٹری آپریشنز پر توجہ بڑھا دی ہے۔ تجزیہ کارروں کے مطابق ملٹری آپریشنز سے اس کی جاسوسی کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ تاہم وزیر دفاع لیون پنیٹا کے مطابق سی آئی اے کےلئے جاسوسی اور تجزیہ کے ساتھ آپریشن کرنا بھی ضروری ہے۔

جرمنی میں دنیا کا سب سے بڑا آٹو شو جاری ہے جس میں انٹرنیٹ اور جدید گیجیٹ سے لیس گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں دنیا کا سب سے بڑا موٹرشو ہورہا ہے جس میں دنیا کے مشہور ترین آٹو برانڈز شریک ہیں۔ رواں برس شو میں الیکٹرک اور کم سے کم فیول استعمال کرنے والی گاڑیوں نے میدان مار لیا۔ اس سال شو میں نئے ٹرینڈز متعارف کرائے گئے ہیں ان میں انٹرنیٹ اور جدید ترین گیجیٹ سے لیس گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خوبصورت،آرام دہ اور جدید گاڑیوں کا یہ آٹو شو پچیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید نتائج