سندھ کے ضلع بدین کے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ مصیبت میں گھرے بدین کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پورا احساس ہے کہ سیلاب کے بعد بدین کے لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے بدین کے متاثرین کے لیے چھتیس امدادی سامان کے ٹرک لایا ہوں اور یہ امدادی سامان شفاف طریقے سے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ بدین کے عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پنجاب حکومت اور عوام ان کے شانہ بشانہ