قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبتایا کہ اس وقت افغانستان کی جیل میں دو سو پینسٹھ،بنگلہ دیش میں بیس اور چین میں دو سو اٹھاون پاکستانی قید ہیں جن پر دہشتگردی، جاسوسی، خودکش حملوں سمیت دیگر الزمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیئے حکومت نے وزارت خارجہ میں خصوصی سیل قائم کیا ہے،جہاں قونصلر کی رسائی ہے،اسکے علاوہ معمولی نوعیت کے جرائم میں قید پاکستانیوں کو ہمدردانہ بنیادوں پر رہا کرنے کی بھی میزبان حکومتوں سے درخواست کی ہے جبکہ مقدمات کی