تازہ ترین:

تن: کے نتائج

ارجنٹائن کےدارالحکومت بیونس آئرس میں ماڈلز نے موسم گرما کےملبوسات زیب تن کرکےکیٹ واک کی

جینزاوردیگرہلکےپھلکے ملبوسات پہن کرہونے والی کیٹ واک نےدیکھنےوالوں کو حیران کردیا،کیٹ واک میں ماڈلز کےسرخ، پھولوں والےملبوسات انتہائی پر کشش تھے۔ اس موقع پرملبوسات ڈیزائن کرنے والی ڈریس ڈیزائنرمرتا آرمسٹو نے میڈیا کو بتایا کہ اس کیٹ واک میں ملبوسات کی قیمتیں اس طرح رکھی گئی ہیں جنھیں ہر طبقے کے لوگ خرید سکتے ہیں بیونس آئرس فیشن کے نام سے ہونے والی کیٹ واک گزشتہ پچیس سال سے فیشن سے متعلق حلقوں کی توجہ کا مر کزبنی ہوئی ہے۔

عشق کا بھوت کتنا سر چڑھ کر بولتا ہے اس کا اندازہ چین کے اس عاشق کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے جو اپنی محبوبہ کوپرپوز کرنے گاجروں کا لباس زیب تن کئے اس کی چوکھٹ پرجا پہنچا۔

چین کے شہرکنگداؤکی سڑک پر اسوقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب گاجروں کا لباس پہنے اڑتالیس افراد کا گروپ ڈانس کرتا ہوا سڑک پر نمودار ہوا،پنگ کن نامی شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لئے اپنے دوستوں کی مدد سے یہ منصوبہ بنایا تھا اور لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کے سامنے مائیک پراپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر کے شادی کے لئے رضامند کر لیا۔چینی میڈیا کےمطابق پنگ کن کے اس منصوبے پر ایک لاکھ یوان خرچ ہوئے۔

بھارتی عزائم کے خلاف سرحدوں پر سینہ سپر نوجوانوں کیلئے تن من دھن حاضر ہے: مجید نظامی

لاہور ( اپنے نمائندے سے) نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں نے بہت سی لائبریریاں بنا کر چھوڑ دیں مگر ان سے فائدہ امریکہ اور یورپ نے اٹھایا ہے کتابیں لکھی بھی جا رہی ہیں، چھپتی بھی جا رہی ہیں مگر بدقسمتی سے انہیں پڑھنے والوں کے ساتھ انکا

مزید نتائج