تازہ ترین:

تماشا: کے نتائج

نیشنل بینک ایمپلائیز ویلفئر فنڈ کیس، نیشنل بینک میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے مگر ایف آئی اے صرف تماشا دیکھ رہی ہے۔ چیف جسٹس

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیشنل بینک ایمپلائز ویلفیئر فنڈ میں اچویمنٹ ایوارڈز میں ہونے والی کرپشن کے کیس کی سماعت کی۔ نیشنل بینک کی طرف سے عبد الحفیظ پیرزادہ جبکہ ملازمین کی طرف سے حشمت حبیب ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے معظم جاہ نے عدالت کو بتایا کہ کل اڑھائی ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے جس میں تیس کروڑ تیس لاکھ روپے چند اعلی بینک افسران نے آپس میں تقسیم کرلیے۔ چیف جسٹس نے اب تک ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر ایف آئی اے نے

سیاسی جماعتیں جتنا مرضی تماشا کرلیں آر جی ایس ٹی نافذ ہوکر رہے گا۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان تاثیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی تماشے کے باوجود ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر جی ایس ٹی لگانے کے لیے حالات سازگار کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم اس کا نفاذ ناگزیر ہے۔ اگر ہم کسی کے سامنے جھکنا نہیں چاہتے اور اپنی خود مختاری کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ٹیکس دینے کی عادت ڈالنا ہوگی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آمریت سے جمہوریت کی طرف آئی ہے لیکن ہمارے دور میں نہ تو کوئی سیاسی قیدی ہے اور نہ ہی انتقامی

سپین میں بپھرے ہوئے بیل نے بل فائٹنگ کا تماشا دیکھنے کیلئے آئے  ہوئے درجنوں تماشائیوں کو روندھ ڈالا ، کئی ہسپتال پہنچ گئے  

سپین کے شمالی علاقے نویراکے قصبہ ٹافلان میں بل فائٹنگ کے دوران بیل بپھرنے کے بعد حفاظتی جنگلہ پھلانگ کر تماشائیوں میں گھس گیا۔ جس کے باعث کم از کم چالیس افراد زخمی ہو گئے ۔ بل فائٹنگ میں ایسا واقعہ بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے ۔ خوف ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شائقین کھیل شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے ۔اس موقع پر تماشائی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے اور کئی پیروں تلے بھی کچلے گئے جبکہ خواتین نے چینخ وپکار شروع کردی ۔  زخمیوں کوطبی امداد  کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بعد میں حکام اور

مزید نتائج