ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے آئی نائن ٹومیں واقعہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ادویات کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نےدیکھتے ہی دیکھتے چار گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کاعملہ جائے وقوعہ پہنچ کیا اورامدای کاموں میں حصہ لیا ۔آگ کے نتیجہ میں گودام میںذخیرہ کی گئی اربوں روپے مالیت کی ادویات جل کر راکھ ہو گیئں۔