ملک کو اسلحے سے پاک کرانے کا بل دو ہزار گیارہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کے بعد بابرغوری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری سے پاکستان میں نفرتوں کی جگہ اتحاد ومحبت بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ اور ناجائز اسلحہ مقررہ وقت میں جمع نہ کرایا گیا تو جرمانے کے ساتھ اس اسلحے کی قیمت بھی ادا کرنا ہو گی۔ ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ بل کی حمایت کےلیے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے تاکہ اس بل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں