تازہ ترین:

تعالٰی: کے نتائج

کراچی میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موقع پر شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سات افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔

کراچی میں گزشتہ روز صدر کے علاقے میں عزاداروں کے جلوس پر ایک عمارت سے فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں میں سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کراچی کے سول اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے چند افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ تاہم عمارت سے گرفتار کئے جانے والے افراد سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی تاحال اس واقعہ کا مقدمہ درج ہوسکا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے اللہ تعالٰی سے رحم  اور اجتماعی مغفرت کی دعاکی جائے۔

کراچی میں وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحٰمن کا کہنا تھا کہ  پاکستان اس وقت قدرتی آفت کی زد میں ہے اور تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کی رضا میں راضی ہونا چاہیئے۔  یہ آفات قدرت کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔ اس وقت ہمیں اللہ تعالی سے رحم اور اجتماعی مغفرت کی دعا کرنی چاہیئے ۔