اکیس مارچ دوہزار نو کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے صدر زرداری سے اٹھارہ مارچ کو ہونے والی ملاقات کا مراسلہ واشنگٹن بھیجا تھا۔ مراسلے کے مطابق نوازشریف کے دباؤ اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے عوامی سطح پر سترہویں ترمیم منسوخ کرنے کے اعلانات کے باوجود صدرزرداری نے امریکی سفیر پر واضح کیا تھا کہ انہیں سترہویں ترمیم ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ مراسلے کے مطابق صدر زرداری نے ملاقات میں امریکی سفیر کو یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ وہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اختیارات کو محدود کرنے کی