تازہ ترین:

تردید: کے نتائج

رحمان ملک نے این آئی سی ایل کیس میں مونس الہٰی سے متعلق اپنے بیان کی تردید کردی ۔

روزنامہ نوائے وقت سمیت بعض اخبارات میں اپنے نام سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایل کیس سے متعلق میڈیا سے ان کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کی گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور جو بھی کیس کسی عدالت میں زیر سماعت ہوتا ہے اس پر کمنٹس نہیں دیئے جاتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رحمان ملک نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت این آئی سی ایل کیس پر کمنٹس دیئے تھےیا نہیں آپ خود ہی ملاحظہ کیجیئے۔

چین نےبھی امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹرکے ملبے تک رسائی کی خبرکی تردید کردی،پاک فوج بھی اس خبرکی پہلے ہی تردیدکرچکی ہے

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چینی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ پاکستان نے امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹرکے ملبے تک رسائی نہیں دی اورنہ ہی چین نے اس طرح کاکوئی مطالبہ کیاتھا،وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی میڈیا کی رپورٹ غلط اورگمراہ کن ہےواضح رہے کہ اس سے پہلے آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیاتھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں تباہ ہونے والے سٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک چین کو رسائی نہیں دی گئ اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اتوار کو ایک برطانوی اخبار نے امریکی

لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ نےعدالت عظمی کوبتایا ہےکہ حساس اداروں نےلاپتہ افراد حراست میں ہونے کے الزام کی تردید کی ہے

لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سرمد جلال عثمانی اور جسٹس جواد ایس خواجہ پرمشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانےوالی رپورٹ کوپڑھ کرسناتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے بتایا کہ ایک سو پینتیس لاپتہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے نام پربے بنیاد پراپگنڈاہ کیا جارہا ہے۔ کیس میں لاپتہ افراد حساس اداروں کی حراست میں ہونے کی درخواست کی سماعت پروزارت داخلہ سے جواب طلب کیا گیا جس پروزارت داخلہ کے حکام نے حساس اداروں کی

مزید نتائج