تازہ ترین:

ترجیح: کے نتائج

قومی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاکستان پر ڈومور کے لیے مزید دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

آل پارٹیز کانفرنس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت نے کانفرنس میں شرکت کرکے قوم کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ ہماری قوم مضبوط توانا اور قابل فخر قوم ہے جو ہر قسم کے چیلنجوں سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قومی سلامتی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے سب کو ملکر اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی نے امریکہ سے الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسارویہ پاکستان کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے برعکس ہے۔وزیراعظم نے کہا

کراچی میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قیام امن کے لئےسب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت کسی بھی صورت کراچی میں شر پسندوں کو کھلا نہیں چھوڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال پورے ملک پر اثرانداز ہوتی ہے اسی لئے کراچی سے فوری طور پر شر پسندوں کے خاتمے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئےسندھ حکومت کو بھر پور تعاون کی یقین کرائی ہےجبکہ اس مقصد کے لئے تمام جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیراعظم نے

ملک میں امن کی بحالی کے لئے تمام قوتوں کو مل کر اقدام اٹھانے ہوں گے اور کراچی میں امن کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ چوہدری شجاعت حسین

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرغوث بخش مہر، سندھ کابینہ کے ارکان علیم عادل شیخ، محمد علی ملکانی اور رکن قومی اسمبلی ایاز شاہ شیرازی سے ملاقات کے دوران کیا۔ چودھری شجاعت حیسن کا کہنا تھا کہ امن و امان ملک کی اہم ضرورت ہے جس پر تمام قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔ کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سعید اور سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک بھی شریک تھے۔

مزید نتائج