چوہدری شجاعت حسین لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر اساتذہ کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چھبیس کالجز میں بورڈ آف گورنرز لگا کرغریب طلبا کا مستقبل تاریک کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کے بعد طلبا کی فیسوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگا جبکہ صوبائی حکومت نے اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی بجائے طاقت کا استعمال شروع کردیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر لاہور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں اساتذہ