جوہر ٹاؤن کے علاقے شوکت روڈ پر ایل ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ کہ عملے کی مبینہ غفلت کے باعث چارمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عمارت کے ملبے تلے پچیس افراد دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبے سے ایک لاش اور چھ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب آپریشن کی نگرانی کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد اظہر کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعہ