نیویارک (رمیزہ مجید نظامی) امریکہ‘ اسرائیل کی مخالفت‘ ویٹو کی دھمکیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے یہاں جمعہ کو ایک نئی تاریخ رقم کی۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب سے قبل انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو باضابطہ طور پر درخواست حوالے کی