حادثہ سڈنی کے نواحی علاقے میں پیش آیا جبکہ طیارے میں سوار دوافراد اور ایک کتا محفوظ رہے۔ ایک انجن والے طیارے کے بجلی کی تاروں پر گرنے سے ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق اُس نے طیارے کو نیچے آتے دیکھا اور جب یہ کافی نیچے آیا تو اسی دوران بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر ایک دھماکے سے پھٹ گیا۔حکام نے حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔