پانچویں ون ڈے سے پہلے ٹیم کو حیران کن طور پر چھوڑکرجانے والے ذوالقرنین حیدر لندن میں غیرملکی خبررساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویومیں کہا کہ انہیں میچ فکس کرنے کو کہا گیا اور انکار پرانہیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں، انہوں نے کہا کہ موت توکہیں بھی آسکتی ہے مگر برطانیہ میں رہنا ان کے لئے بہتر ہے، اس لئے انہوں نے یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دھمکیاں دینے والے شخص کو نہیں جانتے تاہم وہ اردو بولتا ہے اورلہجے سے پاکستانی معلوم نہیں ہوتا، ذوالقرنین حیدرکا کہنا تھا کہ وہ اس