ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان کارکنان لاہورمیں نظریاتی سمرسکول میں بچوں سے خطاب میں کیا۔ بیگم مہناز رفیع کا کہنا تھا کہ تعلیم سےانسان بنتاہے اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی فرمایا تھا کہ دینی علم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علم حاصل کرو چاہے اس کیلئے تمہیں چین بھی جانا پڑے ۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ اب علم حاصل کرکےملک کی بگڑی ہوئی حالت کو درست کرنا اور تقدیر بنانا آپ کا کام ہے۔مہناز رفیع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں اوربچوں کواپنی شاعری میں جہد مسلسل کا درس دیا تھا۔نظریاتی سمر