گوجرانوالہ میں پانچ بچوں کو جنم دینے والی ماں ثمینہ چہل کلاں کی رہائشی ہے، جس کا شوہر مقصود احمد ایک آٹا چکی کا مالک ہے۔ ان کی شادی دوسال قبل ہوئی تھی۔ بچوں کا وزن تقریباً تین تین پاﺅنڈ ہےاوران کی پیدائش نارمل ڈلیوری سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اس لیے ان کا وزن معمول سے کچھ کم ہے۔ دو بچوں کو سانس میں دقت کے باعث آکسیجن لگائی گئی ہے، بچوں کو نرسری میں اور زچہ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ بچوں کا باپ مقصود احمد بہت خوش ہے اور اسکا کہنا ہے کہ اللہ نے