تازہ ترین:

بیٹنگ: کے نتائج

برطانوی کرکٹ ٹیم اوول ٹیسٹ میں آج تیسرے روزتین وکٹوں کے نقصان پر چارسوپچھتر رنزسے اپنی بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔

برطانیہ میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر چارسوپچھتر رنز سے اپنی اننگ دوبارہ شروع کرے گی۔گذشتہ روز میزبان ٹیم کے اوپنر الیسٹر کوک چونتیس، کپتان اینڈریو سٹراس چالیس اور کیون پیٹرسن ایک سو پچھتر رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ آئن بیل ایک سو اکیاسی اور جیمز اینڈرسن تین رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی طرف سے ایشانت شرما، سری سانت اور سریش رائنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دورہ زمبابوے کیلئے اعجاز احمد کو بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں چیف کوچ وقار یونس کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تیسرےاورآخری ٹیسٹ میں چندرپال کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کوفتح سے محروم کردیا۔

ڈومینیکامیں ٹیسٹ کے آخری دن دوسوچوبیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو بتیس رنز کے اضافے سے ڈیرن سیمی اور رامپال آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کی برتری صرف ایک سوتیرہ رنز تھی اوراسی اوورز کاکھیل باقی تھا۔لیکن چندرپال بھارتی باؤلنگ کے سامنے چٹان بن گئےجبکہ فیڈل ایڈورڈ نے بھی انکا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے نویں وکٹ کی شراکت میں پینسٹھ رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم تین سو بائیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ چندرپال ایک سوسولہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایڈورڈز نے تیس رنز

مزید نتائج