تہران میں بات چیت کے دوران ایرانی وزیربرائے انٹیلی جنس حیدرموصلی نے کہا کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد آپریشن سے کچھ عرصہ قبل ہی بیماری کے باعث ہلاک ہوچکا تھا،اوراس حوالے سے ایران کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز نے اسامہ کو ماردیا تھا تو اس کی لاش دکھانے کی بجائے سمندربرد کیوں کی گئی،حیدر موصلی نے مزید کہا کہ ایران نے جند اللہ کے سابق سربراہ کو گرفتارکرکے اس کا انٹرویو ساری دنیا کو دکھایا تھا