تازہ ترین:

بہہ: کے نتائج

سندھ کےمختلف علاقوں میں شدیدبارشوں کاسلسلہ جاری ۔ بدین کےمزید ایک سو دیہات ڈوب گئے، سیم نالے سے سیلاب میں بہہ جانیں والے سات افراد کی لاشیں برآمد

سندھ بھر میں بارشوں کے باعث سیلاب میں مزید شدت آگئی ہے جسکے باعث کھلے آسمان تلے موجود متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موسلادھار بارش کےباعث بجلی سمیت مواصلات کانظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔ جس کے باعث متاثرین کوخوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، بارشوں سے ضلع بدین میں زیروپوائنٹ کے قریب ایل بی اوڈی سیم نالےمیں طغیانی سے مزید سوسے زائد دیہات زیرآب آچکے ہیں جس کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سولہ افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خیبر اور ولی خیل میں رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نالے میں طغیانی آگئی ۔ سیلابی ریلے میں دو خواتین سمیت سولہ افراد بہہ گئے جن میں سے چھ کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ ریلے میں دو فلائنگ کوچز ایک پک اپ کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور سیلابی ریلے میں بہنے والے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

ستلج میں طغیانی سے منچن آباد میں تباہی‘ درجنوں دیہات زیرآب‘ کوہستان : ریلے میں بہہ جانیوالے 63 افراد بدستور لاپتہ

منچن آباد + کوہستان + لاہور (ریڈیو نیوز+ آن لائن + سٹی رپورٹر) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے ستلج میں طغیانی سے منچن آباد کے درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔ کوہستان میں ریلے میں بہہ جانیوالے 63 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 70

مزید نتائج