تازہ ترین:

بہترین: کے نتائج

دفترخارجہ نے افغان وزیرخارجہ کا بیان مسترکرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان الدین ربانی پاکستان کے بہترین دوست تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور وہ پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ انہوں نے برہان الدین ربانی کی ہلاکت پر افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان سے متعلق دیئے گئے بیان کو بے بنیاد قرار دیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سفارتخانے کو فراہم کیئے جانے والا بیان افغان شہری کا اعترافی بیان ہے اور سابق افغان صدر کے قتل میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔

ہرمشکل گھڑی میں ساتھ دینے والا پاکستان کا بہترین دوست چین آج اپنا باسٹھواں یوم آزادی منا رہا ہے

یکم اکتوبرعوامی جمہوریہ چین کے عوام کے لئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے. چین اور دنیا کے دیگرممالک میں مقیم چینی باشندےآج اپنا یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے سےمنارہے ہیں،باسٹھ سال پہلے خانہ جنگی کے اختتام پرعوامی جمہوریہ چین نے آزادی حاصل کی تھی اس کے بعد وہ مختلف مراحل سے گذرتا رہا اور ترقی کی منازل طے کرتا رہا۔آج چین معاشی طورپر دنیا کی بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔ہانگ کانگ میںچین کے قومی دن کے حوالے سےقومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سرکاری حکام اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق

مسلسل تیسری بار بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈارکا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا گیا

علیم ڈار سری لنکا سے وطن واپس پہنچے تو لاہورائیرپورٹ پرشائقین کرکٹ کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا ، علیم ڈار کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، وطن واپسی پر علیم ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ملک اور عوام سے بے حد پیار ہے اس لئے وہ اپنا یہ اعزاز اپنے وطن کے نام کرتے ہیں ، علیم ڈار نے کہا کہ وہ اپنے اس اعزاز کو آئندہ بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید نتائج