یہ واقعہ بہاولپور کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ٹیکنالوجی کالج کی قریبی مسجد القمرمیں بعد نماز فجر کے بعد پیش آیا۔ موٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم نقاب پوش دہشت گردوں نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب مسجد کے احاطہ میں مولاناعبد الخالق درس قرآن دے رہے تھے۔ شدید فائرنگ کے نتیجہ میں نو نمازی زخمی ہوگئے جن کو بہاولپورکے وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں عبدالماجد قریشی اور جمیل کھاڑک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس