تازہ ترین:

بہار: کے نتائج

اٹلی میں جاری میلان فیشن شو میں نامور فیشن ڈیزائنرورساچے کے موسم گرما اور موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش کی گئی

فیشن ڈیزائنرورساچے کے سن دو ہزاربارہ کے موسم بہاراورموسم گرما کے خواتین کے لئے تیار کردہ نئے او جدید ڈیزائنزکو ماڈلز نے ریمپ پر واک کے ذریعے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا،سلور اورگولڈن نگینوں سےآراستہ ملبوسات کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگز کی بھی نمائش کی گئی،ہلکے رنگوں کے ان ملبوسات کو حاضرین نے بے حد سراہا۔

نیویارک میں جاری فیشن ویک کے پانچویں روزموسم بہار کے نت نئے ملبوسات کی نمائش کی گئی

موسم بہار دوہزار بارہ کیلئے معروف ڈیزائنرکیرولینا حریرا کے تیار کردہ ملبوسات میں سبز اور پیلا رنگ نمایاں تھا، جدید اوردلکش ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پرواک کی، فیشن شو میں موجود افراد نے ڈیزائنر کے تخلیق کردہ ملبوسات اور ماڈلز کی جانب سے ان کی نمائش کے انداز کو خوب سراہا، اس موقع پر ڈیزائنر کیرولینا کا کہنا تھا کہ اس نے ملبوسات کی تیاری میں ہمیشہ پہنے والے کی پسند کو مدنظر رکھا ہے، نیویارک میں ہونے والا یہ فیشن ویک لنکن سنٹر میں پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

امریکہ کے شہرنیویارک میں ہونے والے شو کے تیسرے روزموسم بہار کے جدید ملبوسات کی نمائش کی گئی

موسم بہار دوہزاربارہ کیلئےمختلف ڈیزائنرزکے تیارکردہ ان ملبوسات کی تیاری میں خریداروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے قدرتی رنگوں کا انتخاب کیاگیاہے،جن میں شوخ رنگ نمایاں ہیں، خواتین ماڈلز نے ان دلکش اورجدید ملبوسات کو زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی تو وہاں موجود ہر شخص نے تالیاں بجاکر داد کی،فیشن ویک نیویارک لنکن سنٹر میں پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا،

مزید نتائج