خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم محدود وسائل کےباعث صوبے کے بعض مقامات پر تاحال امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں۔ نوشہرہ میں خوراک اور صاف پانی کی فراہمی کے ناکافی انتظامات کے باعث علاقے میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہیں ہیں۔ اِدھر ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان سیاسی بنیادوں پرتقسیم ہونے پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تحصیل بروآنائی ویلہ میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ صرف سیاسی اورمن پسند