تھانہ بھاٹی پولیس کےمطابق محلہ پٹرنگا میں سرعام منشیات فروشی کا سلسلہ جاری تھا جس پرپولیس ٹیم نے چھاپہ مارا تومنشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال دیں اوربھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں محمد توفیق، محمد منصور اورلعل بادشاہ کوگرفتارکرلیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اورملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ ایک ملزم محمد نوازاہلکاروں کوجل دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب ملزموں کے لواحقین نےتھانےکےسامنے احتجاج کیا اورپولیس