لاہور (بی بی سی اردو) ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے موقع پر لاہور میں ایک سٹے بازی سنٹر کا انکشاف ہوا ہے جہاں پر ہر میچ پر سٹہ کھیلا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لاہور کے ایک گنجان آباد علاقے کے ایک عام سے گھر میں داخل ہوتے ہی خفیہ سرگرمیوں کا اندازہ ہو رہا ہے۔