لاہور (کامرس رپورٹر) پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صرف ایک سال کے دوران پاکستان کے ذمے مجموعی قرضوں کے حجم میں 1775.2 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے ذمے اندرونی اور بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 11996.3 ارب روپے تک پہنچ گیا جو 2009-10ءکے اختتام تک 10221.1 ارب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمے مجموعی قرضے میں اندرونی قرضوں کا حجم 6015.9 ارب روپے' بیرونی قرضو ں کا حجم 3987.8 ارب روپے' آئی ایم ایف کے قرضے کا حجم 768.7 ارب روپے' بیرونی ذمہ داریاں 86 ارب