تازہ ترین:

بچے کی: کے نتائج

نارووال کے محلہ فتح علی کالونی میں سات سالہ بچے کی بجلی کی لٹکتی تاروں سے ہلاکت کے خلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ سات سالہ  عباس علی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بچے کے باپ عبادت علی نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کی لٹکتی تاروں کے بارے میں واپڈا کو بارہا شکایات درج کرائی گئیں لیکن ایکسین واپڈا اور دیگر حکام نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کوئی گلی یا محلہ ایسا نہیں جہاں پر بجلی کی لٹکتی تاریں موجود نہ ہوں ۔دوسری جانب موسم برسات میں واپڈا نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ایک دودھ فروش بھی بجلی