تازہ ترین:

بپھرے: کے نتائج

کولمبیا میں بپھرے بیلوں کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے

کولمبیا میں ارجونا کے مقام پر بل فائٹنگ کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، اس دوران اچانک بیل بپھر گئے اور تماشائیوں پر حملہ کر دیا، بیلوں نے لوگوں کو سینگوں پر اٹھا کر اچھالا جس سے دو افراد شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیلوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سپین میں بپھرے ہوئے بیل نے بل فائٹنگ کا تماشا دیکھنے کیلئے آئے  ہوئے درجنوں تماشائیوں کو روندھ ڈالا ، کئی ہسپتال پہنچ گئے  

سپین کے شمالی علاقے نویراکے قصبہ ٹافلان میں بل فائٹنگ کے دوران بیل بپھرنے کے بعد حفاظتی جنگلہ پھلانگ کر تماشائیوں میں گھس گیا۔ جس کے باعث کم از کم چالیس افراد زخمی ہو گئے ۔ بل فائٹنگ میں ایسا واقعہ بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے ۔ خوف ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شائقین کھیل شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے ۔اس موقع پر تماشائی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے اور کئی پیروں تلے بھی کچلے گئے جبکہ خواتین نے چینخ وپکار شروع کردی ۔  زخمیوں کوطبی امداد  کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بعد میں حکام اور

میکسیکو میں بل فائٹنگ کے مقابلے کے دوران بپھرے ہوئے بیل نے سپین کے معروف کھلاڑی جوز ٹومس کو زخمی کردیا۔

میکسیکو میں ہونیوالے مقابلے کے دوران بیل نے اچانک حملہ کرکے جوز ٹومس کو بری طرح کچل ڈالا۔ انہیں فوری طور پرطبی امداد کےلیے لیجایا گیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ جوزٹومس کی  حالت کافی تشویش ناک ہے ۔ سپین کے ناموربل فائٹرز میں شمار ہونیوالے جوزٹومس اس سے پہلے بھی کھیل کے دوران  بیل کے حملے ایک مرتبہ بری طرح زخمی ہو چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں سان مارکوس شہر کے سالانہ میلے کے موقع پر بل فائٹنگ کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔