ضلعی انتطامیہ کی طرف سے گزشتہ روز شوگر مل اور ڈیلرز کو وارننگ دی گئی تھی کہ وہ فوری طور پرذخیرہ کی گئی چینی مارکیٹ میں لے آئیں اور اپنے سٹاک کے بارے میں بھی آگاہ کریں ،ایسا نہ کرنے والی شوگر ملوں اور ڈیلروں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں گے ۔اسی سلسلے میں آج جڑانوالہ میں ایک شوگرمل پرچھاپہ مارا گیا تو وہاں سے چینی کی پچاس کلو کی چھتیس ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔ جنہیں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ نے قبضے میں لے لیا۔اوراس چینی کو سرکای نرخوں پر فروخت کرنے کا حکم دے دیا ہے