اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا ذاتی طور پر بہت احترام کرتےہیں اور وہ پارٹی میں میں اُن سے سینیئرپوزیشن پرہیں۔ کراچی میں امن وامان کےحوالے سے پوچھئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی کو بھی سرگرم کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی ختم ہوچکی ہے جبکہ پیپلز امن کمیٹی کا سربراہ رحمان بلوچ مارا گیا ہے اوراس کے بعد جولوگ کمیٹی کی کمان سنبھال رہے ہیں ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے