بغداد: کے نتائج

بغداد جیل میں بغاوت طویل جھڑپ‘ القاعدہ رہنما سمیت 10 قیدی‘ بریگیڈئیر جنرل اور 6 پولیس افسر ہلاک

بغداد (ریڈیو نیوز+ اے ایف پی+ نیوز ایجنسیاں) عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع وزارت داخلہ کی عمارت میں قائم جیل میں القاعدہ سے تعلق رکھنے قیدیوں اور جیل کے محافظوں میں جھڑپ کے دوران 6 پولیس افسر اور القاعدہ کے 11 قیدیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے مارے جانیوالوں

عراقی دارالحکومت بغداد کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں چارپولیس اہلکار اور دس قیدی ہلاک ہو گئے۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد کی جیل میں تفتیش کے دوران قیدی نے پولیس اہلکارکی بندوق چھین کر فائرنگ کرکے ایک افسرکوہلاک کردیا۔ جس کے بعد پولیس اور دیگر قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ قیدیوں کے حملے میں دو پولیس افسران سمیت چار اہلکار جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دس قیدی ہلا ک ہوگئے۔ دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ عراق میں ممکنہ طور پرکارروائیاں کر سکتی ہے۔

بغداد کے گرین زون میں دوخود کش کاربم دھماکوں میں عراقی فوجیوں سمیت نو افراد ہلاک جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

خودکش کار بم دھماکے بغداد کے داخلی راستے پرموجود سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوئے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے غیرملکی سفارت خانوں اورحکومتی دفاتر کے علاقے گرین زون میں ہونے سے چند فوجی اہلکاربھی ہلاک ہوئے ہیں۔ عراقی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آورسپیکرپارلیمنٹ اسامہ النجفی کے مشیرامجد عبدالحمید کی گاڑی سے ٹکرایا تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ حملہ آوروں کا ٹارگٹ تھے یا نہیں۔امجد عبدالحمید اس حملے میں محفوظ رہے ہیں تاہم ان کا ایک باڈی گارڈ ہلاک جبکہ باقی زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے

مزید نتائج