فلم ٹری آف لائف کی کینز فلم فیسٹول میں پروموشن کے بعد اب بریڈ پٹ امریکا میں بھی فلم کی پروموشن کرنے لگے۔ فلم کے ریڈ کارپٹ میں انجلینا جولی خاصے خوشگوار موڈ میں نظرآئیں اور انھوں نے ریڈ کارپٹ میں شریک بچوں کو خوب پیارکیا۔فلم ٹری آف لائف کوکانزفلم فیسٹول میں بہترین فلم کا ایوارڈدیاجاچکا ہے۔ پروموشن کےدرمیان دلچسپ بات دیکھنے میں آئی کہ فلم میں اداکاری نہ کرنےکے باوجودانجلینا ہرپریمیئر میں بریڈپٹ کے ساتھ ساتھ موجود رہیں۔