برمنگھم: کے نتائج

برمنگھم فسادات کے دوران جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

برمنگھم میں گزشتہ بدھ ہنگاموں کے دوران تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی نژاد نوجوانوں ہارون جہاں، شہزاد علی اور عبدالمصور کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ان نوجوانوں کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرسمرفیلڈ پارک میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے دوران پارک میں برطانوی حکومتی نمائندے، برمنگھم کونسل کے قائدین، اعلیٰ افسران اور حکومت پاکستان کے مندوبین موجود ہوں گے۔ اس موقع پرنظم و ضبط اور رہنمائی کے لئے شہر بھر میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس، ون سٹی ون کمیونٹی کے نمائندے اور

لندن میں پاکستانی نژاد تین افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار دوملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی،ملزمان کو آج برمنگھم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

لندن میں ہونے والے فسادات کے دوران پاکستانی نژاد تین افراد کوکار تلے کچل کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس پر لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پیدا ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں گرفتار کئے گئے دو ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جنہیں آج برمنگھم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی عمریں سولہ اور بتیس سال ہیں جبکہ ان کے قبضے سے دو کاریں بھی برآمد کی گئیں۔واضح رہے کہ واقعہ کے بارے میں ستر افراد کی گواہی بھی موجود ہے۔

برمنگھم، پاکستانی نژاد تین افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں مزید تین افراد گرفتار، فسادات کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ۔

برطانوی پولیس تین پاکستانیوں کو گاڑی کے نیچے کچل کرہلاک کرنے کے واقعاہ کی تحقیقات کیلئےپوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس ہنگاموں کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لندن،مانچسٹراوربرمنگھم پولیس نے ایسے لڑکے اور لڑکیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جنہوں نے فسادات میں حصہ لیا تھا۔ پولیس نے عوام سےمجرموں تک پہنچنے کیلئے مددکی اپیل کی ہے۔ پاکستانیوں کی ہلاکت کے الزام میں مزید تین افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے شخص کو ضمانت پررہا کردیا گیا ہے۔

مزید نتائج