برفباری: کے نتائج

جدیدتحقیق کے مطابق ائیرکرافٹس کی آمد و رفت میں اضافےسے برفباری اور بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹس کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو نہ صرف شور کا سامنا کرناپڑتا ہے بلکہ جہازوں کی آمدورفت موسم پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ائیرپورٹ کے گردونواح میں بادلوں کے سیٹلائٹ امیجز سے معلوم ہوا ہے کہ جہازوں کے بادلوں سے ٹکرانے پر برف کے گالے بنتے ہیں جو بعد میں بارش برساتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دنیا کے بڑے ائیر پورٹس کے باسٹھ میل تک کے علاقے میں سپر کول کلاؤڈز پائے جاتے ہیں جن میں سے جہازوں کے گزرنے پر درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہوجاتا ہے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں شدید برفباری اورتیزآندھی کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ایتھنزمیں شدید برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے سمیت بڑی بڑی سڑکوں کوبند کردیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ہفتہ وار چھٹی سے واپس آنے والوں کی گاڑیاں برف میں پھنس جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف تیزآندھی کے باعث سمندری سفر بھی ممکن نہیں رہا اور ساحلی راستے بھی بند ہیں۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ یونان کے محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور شدید سردی آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔ اُدھر خراب موسم کے باعث حکام نے

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،ملاکنڈا ،ہزارہ، کوئٹہ ، ثوب ڈویژن، گلگت اور کشمیر میں ہلکی برفباری کا امکان ۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران موسم کے خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گزشتہ رات کشمیر ملاکنڈ اور کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنارمیں ستائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ دیرمیں آٹھ ،دروش اورمیرخانی میں چھ، پتن اور بنوں میں تین ، چراٹ اور بارخان میں دو، کوئٹہ ،سیدوشریف اور پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکاڈ کی

مزید نتائج