لاہور (خبرنگار) واسا ڈرینج ڈائریکٹوریٹ کے 180ملازمین نے 5سالہ ملازمت کے بعد مستقل کرنے کی بجائے نکالے جانے پر پریس کلب کے باہر مسلسل 5گھنٹے شدید گرمی مےں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی، ڈائریکٹر ڈرینج ڈائریکٹوریٹ افتخار الدین نعیم کے خلاف نعرے بازی کی۔