پی سی او ججز کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ سیکرٹری قانون پیر مسعود چشتی نے عدالت کو بتایا کہ آئین اور قانون کے تحت پی سی او ججز کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کے لیے سمریاں تیار کر لی گرئی ہیں اورصرف وزیر اعظم کی منظوری باقی ہے۔ جس پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد وزارت قانون کو نوٹیفکیشن جاری کرنے چاہییں تھے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری قانون کو آج نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر