برادی: کے نتائج

وزیراعظم  آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں عالمی برادی کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اڑتیسواں اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا جس میں وہ آذاد کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں دونوں اطراف کے کشمیریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ممکن ہے  دنیا کو دکھانے کے لیے بھارت مقبوضہ کشمیر کے چند رہنماؤں کو بھی اس اجلاس میں شرکت  کی اجازت دے دے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے کٹھ پتلی وزیراعلی عمرعبداللہ نے  بھی بھارتی فوج کے مظالم

صحافی برادی تعمیری صحافت کو فروغ دے : پاکستان پریس کلب سپین

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) سپین کے تمام صحافی' صحافتی اقدار کا احترام کریں اور تعمیری صحافت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پریس کلب سپین کے جنرل سیکرٹری غفور احمد قریشی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام معاشرہ کو حقیقت کا رنگ دکھانا ہوتا ہے کسی کی کردار کشی نہیں۔ صحافت میں ذاتی پسند ناپسند کو نہیں بلکہ حقیقت کو سامنے لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ پریس کو اپنے ذاتی مفادات میں استعمال کرنے کے بجائے کمیونٹی کی فلاح کا کام کرنے دیں۔