بدل: کے نتائج

عالمي مارکيٹ ميں سونے کي قيمتوں ميں تيزي مندي ميں بدل گئي ، مقامي صرافہ بازارميں في تولہ سونا چار ہزار روپے کمي سے ستاون ہزار روپے في تولہ ہوگيا۔

امريکي معيشت کے حوالے سے اعداد و شمار ميں قدرے بہتري کے بعد سونے ميں سرمايہ کار پرافٹ ٹيکنگ کو ترجيح دے رہے ہيں، جس کے نتيجے ميں سونے کي قيمت کمي کا شکار ہے۔ عالمي مارکيٹ ميں گزشتہ روز سے اب تک سونے کي قيمت ميں ايک سو تينتيس ڈالر کمي ريکارڈ کي گئي۔ جس سے في اونس سونا ايک ہزار سات سو گيارہ ڈالر تک گر گيا۔ اس کمي کا اثر مقامي صرافہ بازار ميں بھي ديکھا گيا۔ دس گرام سونا تين ہزار چار سو اٹھائيس روپے کمي سے اڑتاليس ہزار آٹھ سو ستاون روپے پر آگيا، جبکہ في تولہ سونا چار ہزار روپے ريکارڈ کمي سے ستاون ہزار

پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا، مسائل پر توجہ نہ دی گئی توغصہ عوامی سیلاب میں بدل جائے گا۔ نواز شریف

مری میں فیصل آباد کے سابق ضلع ناظم چوہدری زاہد نذیرنے مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے تین سال میں عوام کی فلاح اورملکی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا، جس کے باعث عوام کی مایوسی غصے میں بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر حکومت نے توجہ نہ دی توعوامی غصہ تباہ کن عوامی سیلاب میں بدل جائے گا۔ مہنگائی اورامن و امان کی صورتحال پرحکومتی کوششوں میں سنجیدگی نظرنہیں آتی، لوڈ شینگ اورگیس کی بندش نے ملکی معیشت کو تباہی

مصر کے وزیر خارجہ محمد العرابی نے کا بینہ میں ردو بدل کئے جانے پر استعفی دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصرکے وزیر اعظم اعصام شرف کی جانب سے دو نئے نائب وزراء کی تقرری پر وزیر خارجہ محمد العرابی نے اپنے عہدے سے احتجاجا استعفی دے دیا ہے۔رواں سال فروری میں انقلاب کے بعد وزیراعظم اعصام شرف نے نگران حکومت قائم کی تھی، اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ کااستعفی منظورکر لیا گیا ہے۔

مزید نتائج