بدستورجاری: کے نتائج

ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستورجاری، سحری اورافطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزاردوسواٹھارہ جبکہ طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو تین میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال چار ہزار دو سو پچاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار نو سو اکتالیس، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو سترہ ، آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو چوبیس جبکہ رینٹل پاورپلانٹس سے ایک سو چھتیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیداواراور طلب کے فرق میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سحروافطار کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش

بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی کے باوجود ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

پیپکوحکام کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزاردوسو نوے جبکہ طلب سترہ ہزارچارسو چھیاسی میگا واٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سے دوہزارچونتیس،آئی پی پیز سے چھ ہزارپانچ سوستانوے، ہائیڈرل سے پانچ ہزارچارسوپینتالیس جبکہ کرائے کے بجلی گھروں سےدو سوچھ میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اورگرمی کی شدت میں کمی کے بعد بجلی کے شارٹ فال میں بھی کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہےاور شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستورجاری، موٹرسائیکل سوارملزمان نےاب تک مزید چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

آج صبح پنجاب چورنگی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تیس سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق دہشت گرد موٹرسائیکل پرسوارتھے۔ادھر کچھی گراؤنڈ سے تینتیس سالہ شخص کی بوری بندلاش ملی ہےجسے تشدد کے بعد گولی مارکرہلاک کیاگیا ۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاون نمبرپانچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔ناگن چورنگی پرچالیس سالہ شخص کو گولیاں مار دی گئیں ،نیوکراچی بچر چوک پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تیس سالہ محمد سعید ہلاک جبکہ تیس سالہ عنایت اللہ زخمی

مزید نتائج