چارسدہ میں لگائے گئے ایک ریلیف کیمپ میں پولیس نے سیلاب سے متاثرہ عورتوں اور بچوں پر اس وقت لاٹھی چارج کردیا جب وہ امداد کے حصول کی کوشش کررہے تھے۔ لاٹھی چارج سے لوگ منتشر ہوئے تو ان کے زخم بھی ہرے ہوگئے۔ چاربچوں کی ماں شمشاد بیگم نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ریلیف کیمپ میں متاثرین کے کیمپ میں حق داروں کوتو ڈنڈے مارے گئے تاہم جوحق دارنہیں تھے وہ امداد لے کر جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور ہمیں کچھ نہیں مل رہا۔ پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں