رانا بختیار نے وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ حکام ان سے اس بات پرناراض ہیں جس میں انہوں نے یہ کہاتھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے سیلف ڈیفنس میں گولیاں نہیں چلائیں رانا بختیارکا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤقبول نہیں کیا۔ رانا بختیارکے استعفے کے بعد ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد ریمنڈ ڈیوس کیس میں سرکاری وکیل مقرر کردیا گیا ہے