غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی حصے میں چار ہزار کیوبک سیلابی پانی داخل ہونے سے انتیس کان کن پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا اور طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ چین کی کانیں حفاظتی نقطہ نظر سے دنیا کی خطرناک ترین کانیں سمجھی جاتی ہیں، چینی میڈیا کے مطابق دو ہزار نو میں چھبیس سو سے زائد کان کن کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث ہلاک چکے ہیں